پشاور میں تھانہ چمکنی پولیس نے ڈیوتی پر مامور ایکسائز پولیس کے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق زیر حراست اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی اور 3 سپاہی شامل ہیں۔
چمکنی تھانہ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیا، شکایت تھی کہ پولیس وردی میں ملبوس کچھ اہلکار لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق معاملے سے متعلق پولیس اور ایکسائز حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔