• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی پشاور کو ناکام منصوبہ قرار دیدیا

نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کو ناکام منصوبہ قرار دیدیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شاہد خٹک نے کہا کہ بی آرٹی ناکام منصوبہ ہے، جو نااہل ٹھیکیداروں نے بنایا، یہ اب تک نامکمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف ڈھائی لاکھ افراد یومیہ بی آر ٹی پر سفر کرتے ہیں، بی آر ٹی پر مزید 14 سے 15 ارب کی لاگت آئے گی۔

نگراں صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ منصوبے کے تحت ٹھیکیداروں کو 50 ارب دیے جانے تھے، ادائیگی نہ ہونے پر جرمنی کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹر کے حق میں فیصلہ آنے پر منصوبہ 162 ارب تک پہنچ جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید