فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کےز یر اہتمام رانا عاطف شہید فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل رانا مجاہد ہاکی کلب نے جیت لیا۔ ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹائون میں ہونیوالے مقابلے میں رانا مجاہد کلب نے کے ہاکی کلب کو 3کے مقابلے 4گولز سے شکست دی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجاز احمد نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد ، آر گنائزنگ سیکرٹری شفقت ملک اور رانا خالد تھے ۔اختتا می تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیخ اعجاز احمد نےکہا کہ ایک سال میں ہاکی سٹیڈیم کی حالت بہتر ہو جائے گی۔