بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اپنے ساتھی پروڈیوسر کے ساتھ مل کر بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ کا سیکوئل بنانے میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عامر خان نے گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لیے اداکاری نہیں کریں اور صرف نئی فلمیں بنانے پر توجہ دیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان 2005ء میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ’گجنی‘ کا پارٹ 2 بنانے کے خواہش مند ہیں ۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ اداکار اپنے اس نئے پروجیکٹ کے لیے بھارت کے شہر حیدرآباد کا کئی بار دورہ بھی کرچکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عامر خان اور ان کے ساتھی پروڈیوسر الو اروند کے ساتھ اس پروجیکٹ کے حوالے سے بات چیت بھی جاری ہے۔
ابھی تک عامر خان نے خود بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
لیکن الو اروند نے بھارتی میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’گجنی‘ کا کوئی سیکوئل نہیں بن رہا نہ کبھی ایسا ارادہ تھا اور نہ کبھی ہوگا۔