• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، اسد عمر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔

سیکریٹری جنرل تحریک انصاف کی جانب سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان پر ردِعمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ وہ آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں، الزامات کے حل کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کر کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حاضر فوجی افسر پر بغیر ثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ متعلقہ سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں، متعلقہ سیاسی رہنما جھوٹے الزامات کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔

قومی خبریں سے مزید