گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب سے بچاؤ اور ریلیف کی سرگرمیوں کیلئےتمام محکمے تیاری مکمل رکھیں، ریسکیو1122، ٹی ایم ایز، محکمہ انہار سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ سو فیصد مشینری چالو حالت میں رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، ای ڈی اوز ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری، طاہر کاشف، محمد جمیل، صدر مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ، ایگزیکٹو انجینئرز، ٹی ایم اوز مختلف محکموں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔