لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔تھامس ڈریو نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور ان کی جلد صحت یابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں اہم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بالخصوص پنجاب میں جاری منصوبوں کے حوالے سے ڈیفڈ اور برطانیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نوجوانوں کو سکلڈایجوکیشن مہیا کرنے کے لئے خصوصی کام ہورہا ہے ۔