• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے: بلوم برگ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں بلوم برگ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں وقت پر کر لے گا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو زرِ مبادلہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، شرائط پوری نہ ہونے سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات ہیں۔

جاری کی گئی رپورٹ میں بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جون کے بعد پاکستان کے قرض کی ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید