• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے تفتیش کیلئے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے تفتیش کےلیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے تفتیش کےلیے بنائی گئی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کا سربراہ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی حیدر فاروق کو بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے دوسرے ارکان میں ڈائریکٹر نوید حیدر، تفتیشی افسر چوہدری اصغر شامل ہیں۔

نیب کی ٹیم اس دوران عمران خان سے القادر یونیورسٹی کی 490 کنال اراضی کی الاٹمنٹ پر تفتیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے تفتیش کےلیے نیب کی ٹیم نے سوالات تیار کر رکھے ہیں جبکہ نیب ٹیم ریمانڈ کے بعد پی ٹی آئی سربراہ سے مزید پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم جلد ہی شہزاد اکبر اور عمران خان سے معاہدے پر تفتیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید