• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں مقیم سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی اور ان کا جاپان میں خیرمقدم کیا۔ 

انہوں نے ملاقات کے دوران نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے توسط سے جاپان میں افرادی قوت بھجوانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ 

سفیر نے جاپان میں تربیت یافتہ افراد کو بھجوانے میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کوششوں کو سراہا، یہ پاکستان میں سفارت خانے کے تعاون سے تربیت یافتہ افراد کو بھجوانے والی پہلی تنظیم ہے۔

سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ اور ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے جاپان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے لیے جاپانی زبان سیکھنے، ثقافتی تربیت اور معیار کی توثیق کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے نے ان شعبوں کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے اور ریکٹر کو سفارت خانے کے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید برآں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ٹیم نے اوساکا میں سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان ہیومن ریسورس سیمینار میں رواں ہفتہ شرکت کی، جس میں جاپان میں پاکستانی ہنرمندوں کی صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ ملاقات نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی میدان میں پاکستانی ہنرمندوں کو فروغ دینے کے لیے ایک قدم ثابت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید