پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابلِ افسوس ہے۔
اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ میں 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک اور انتشار پھیلانے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔