ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے الزام میں 60 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ گرفتار افراد میں قاسم سوری کا بھائی بلال سوری بھی شامل ہے۔
غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات بجلی روڈ اور نیو سریاب تھانے میں درج کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی درج کی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی غلام اظفر نے بتایا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بالکل نارمل ہے، اہم عمارتوں اور تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کردی ہے۔