سرگودھا( نمائندہ جنگ )چیئر مین خدمت انسانیت ڈاکٹر صاحبزادہ سید زاہد حسین شاہ اورجنرل سیکرٹری محمد نعیم سرور بسرا نے کہا ہے کہ سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام ڈویژن اور قریبی اضلاع کے ایک کروڑ لوگوں کا بنیادی حق ہے۔ لوگوں کو اپنے قانونی مسائل کے حل کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے جو خاصہ طویل اور مہنگا پراسیس ہے۔حکومت عوام کا حق انہیں فوری فراہم کرے۔