وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارات کابینہ اجلاس میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس کے کلمات کی شدید مذمت کی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران سماعت عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘
کابینہ اجلاس میں چیف جسٹس کے ان ریمارکس سمیت دیگر کلمات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدل کی اعلیٰ ترین کرسی پر بیٹھےشخص کا یہ کہنا عدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام، مہذب دنیا اور عدالتی فورمز کی تاریخ گواہ ہے یہ طرز عمل منصف کا نہیں ہوسکتا۔