• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل پائپ لائن تک رسائی کیلئے چوروں نے پورا ہوٹل کرائے پر لے لیا

ملزمان کی کھودی ہوئی سرنگ
ملزمان کی کھودی ہوئی سرنگ

جنوبی کوریا میں چوروں نے ایک پورا ہوٹل کرائے پر لے لیا تاکہ تیل کی پائپ لائن تک پہنچنے کیلئے سرنگ کھودی جاسکے۔

چیونگجو نامی شہر میں 8 ملزمان نے ہوٹل کرائے پر لیا اور پورے ایک مہینے تک خفیہ سرنگ کھودتے رہے تاکہ قریبی تیل پائپ لائن تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ کوریا کی سرکاری تیل کمپنی کے ایک سابق ملازم نے بنایا تھا جسے تیل چرانے کے الزام میں برخاست کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ماہانہ 45 لاکھ وون پر ہوٹل کو کرائے پر حاصل کیا، ملزمان کھدائی کیلئے صرف کدال استعمال کر رہے تھے تاکہ کسی کو شور کی آواز نہ جائے۔

ایک مہینے میں ملزمان نے 10 میٹر گہری کھدائی کی تھی اور تیل پائپ لائن تک پہنچ گئے تھے۔

ابھی وہ اس کا جشن منا ہی رہے تھے کہ چھاپہ پڑ گیا اور سب کو گرفتار کرلیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید