• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیمار پوتے کی جان بچانے کیلئے 72 سالہ چینی شہری میک اپ بلاگر بن گیا

چین کا 72 سالہ بزرگ شہری بناؤ سنگھار کی مصنوعات آن لائن فروخت کرکے اپنے بیمار پوتے کے علاج کیلئے رقم اکٹھی کرنے لگا۔

یہ چینی شہری ملازمت سے تو ریٹائر ہوچکا ہے اور پنشن ملتی ہے، لیکن پوتے کے علاج کیلئے طرح طرح کے میک اپ کا سامان چہرے پر لگا کر آن لائن فروخت کرتا ہے۔

زو یوچانگ کے پوتے شیاؤ جنگ یان کو ایک عجیب بیماری ہوئی، اس وقت بچہ صرف 5 سال کا تھا اور ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ یہ ڈیڑھ برس زندہ رہ سکتا ہے۔

اس بیماری کے علاج کیلئے واحد دوا صرف امریکا سے درآمد ہوتی ہے جس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے۔

دادا کا کہنا ہے کہ اگر میرا پوتا ایک عام بچے کی طرح چلنا شروع کردے تب جا کر مجھے سکون ملے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید