وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے میں ن لیگی قیادت کی شرکت کی تصدیق کردی۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم دھرنے میں شرکت کےلیے ن لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پیر کو پی ڈی ایم کے دھرنے میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مریم نواز پی ڈی ایم دھرنے میں پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر شریک ہوں گی۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری نے پی ڈی ایم دھرنے میں بلاول بھٹو زرداری اور پی پی کے مقامی عہدیداران کے شریک ہونے کا اعلان کیا تھا۔