آئی جی پنجاب نے لاہور میں تھانہ سرور روڈ کے اے ایس پی تیمور خان کے ایک اہلکار کو چھڑی مارنے کا نوٹس لے لیا۔
ایک ویڈیو میں اے ایس پی نے اینٹی رائٹ فورس کے 3 اہلکاروں کی سرزنش کی تھی اور ایک اہلکار کو چھڑی ماری تھی۔
اے ایس پی نے فرائض میں کوتاہی پر کانسٹیبل مجاہد، شاہ رخ اور شاہد کی سرزنش کی تھی۔
اس پر ان اہلکاروں نے اے ایس پی سے تلخ کلامی کی، جس پر اے ایس پی ایک نوجوان کو چھڑی مار کر وہاں سے چلے گئے۔
آئی جی پنجاب نے واقعے پر لاہور پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔