• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا بیان اعترافِ جرم ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب—فائل فوٹو
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی ‎وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان کو اعترافِ جرم قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تمہیں دہشت گردی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے عدت میں شادی اور ٹیریان کے والد ہونے کا نہیں پتہ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے، تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہوا تو حملہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پر حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائنڈ ہو، آپ کی ملک دشمنی، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

ن لیگ کی رہنما نے مزید کہا کہ میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کے 60 ارب روپے ہیں اور مرضی نہیں چلے گی، تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید