• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کپتان زمبابوے کرکٹ ٹیم ہیتھ اسٹریک کی کینسر کے باعث حالت نازک

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک—فائل فوٹو
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک—فائل فوٹو

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث شدید بیمار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ سابق فاسٹ بولر ہیتھ اسٹریک جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔

ہیتھ اسٹریک کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

ہیتھ اسٹریک نے کرکٹ بورڈ سے معاملات خراب ہونے پر 2004ء میں کپتانی چھوڑ دی تھی جبکہ 2005ء میں 31 سال کی عمر میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

اپنے کیریئر کے دوران ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کی۔

انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 1990 رنز اور 216 وکٹس حاصل کیں جبکہ ون ڈے میچز میں 2943 رنز بنائے اور 239 وکٹس حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید