• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت پر ہوں، مریم اورنگزیب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت پر ہوں، انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، ان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں اپوزیشن کی مقبول لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، ان کو گرفتار کر کے ہم نے کوئی ہدف حاصل نہیں کرنا تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یوٹرن خان ہمیشہ ملک کی سیاسی قیادت کے خلاف منفی زبان استعمال کرتے رہے، زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ایک جتھے کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، شرپسندوں نے جناح ہاؤس کی تاریخی عمارت کو نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف کوئی طاقت کا استعمال نہیں کیا، ملک کی بنیاد تین اہم ستونوں پر قائم ہوتی ہے، آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی کے الفاظ عدالتوں میں کہے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے جنرل باجوہ پر بھی الزامات لگائے، جنرل (ر) باجوہ کو تاحیات ایکسٹیشن کی آفر عمران خان نے کی، مسٹر خان نے ہی اپنے حکومت کے جانے پر مختلف مؤقف اپنائے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ اور فرح گوگی سمیت کئی وزراء کرپشن میں ملوث رہے، انہوں نے اپنے دور میں شدید مہنگائی کے تحائف دیے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کر کے اس کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی ساکھ داؤ پر لگائی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی، انہوں نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید