• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم نے الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی اے ٹیم قرار دے دیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی اے ٹیم قرار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو کمپنی اور سعید غنی کو اُس کے ملازم سے تشبیہ دی۔

انہوں نے کہا کہ ہر کمپنی میں ایک ملازم ہوتا ہے جو کمپنی کا دفاع کرتا ہے اور سعید غنی وہی ملازم ہیں جو پیپلز پارٹی کا دفاع کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ مردم شماری کو نہیں مانتے، مردم شماری میں توسیع کی جائے، جعلسازی کی گئی تو عدالت جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گنتی پوری کی جائے شہریوں کو بےوقوف بنانے کے لئے سندھی مہاجر فسادات کروائے جاتے ہیں جو بالکل قابل قبول نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ کےالیکٹرک، نیپرا اور حکومت کا اتحاد شیطانی ہے، اقتدار میں شامل سیاسی جماعتوں کو کوئی غرض نہیں کہ عوام کس حال میں ہیں کےالیکٹرک کو دوبارہ مسلط نا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی دھاندلی کرنے کے بعد یہ کہتے ہیں میئر جیالا ہوگا جبکہ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والی بات پر حمایت نہیں کریں گے لیکن اس بات پر سیاسی انتقام اچھی بات نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید