عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، تحریک انصاف نے 18 مئی کو مریدکے میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کی زیرصدارت ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت اور ٹکٹ ہولڈرز کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق 18 مئی جمعرات کو مریدکے میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ٹکٹ ہولڈرز کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز پُرامید رہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں کی بات ہے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنےکی سازش کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔
عمران خان کا کہنا کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے لیے دفعہ 144 نہیں تو ہمارے لیے کیوں ہے۔