عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ عدلیہ جیتے گی اور میرا پیغام ہے انشاء اللّٰہ 15 جون سے پہلے فیصلے آئیں گے۔
شیخ رشید نے وڈیو بیان میں کہا کہ نیب کا مشکور ہوں کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان کے ساتھ فریق بنایا، صرف مجھے یہ بتاؤ کس کیس میں مطلوب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کئی دنوں سے لال حویلی اور میری والدہ کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے، گھروں میں داخل ہوتے ہوئے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں، میں نے ٹوئٹرکا استعمال ابھی شروع کیا تھا، مجھے نہیں معلوم تھا ٹوئٹر میں اتنی بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی جنگ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر لڑوں گا، چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، اٹیچی اور بیگ تیار ہے۔