• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایکشن سے بھرپور سیریز ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل یعنی ڈان 3 کے بےتابی سے منتظر بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بری خبر کہ کنگ خان اب ڈان 3 کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے ڈان 3 کے اسکرپٹ مکمل ہونے کی تصدیق کی، اس کے ساتھ میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ کنگ شاہ رخ خان نے ڈان فرنچائز کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گردشی خبروں کے مطابق اب وہ مزید ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر کی ڈان فرنچائز کے تیسرے سیکوئل میں بحیثیت ’ڈان‘ نظر نہیں آئیں گے۔

تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے بجائے ایک نئے اداکار کو ’ڈان‘ کے کردار کے لیے فلم میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اب کمرشل فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ڈان آج کے سنیما میں فٹ نہیں ہوتی۔

تاہم اس حوالے سے شاہ رخ خان یا ڈان کے پروڈیوسرز اور ہدایتکار کی جانب سے اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’ڈان‘ کو اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری دی تھی اور وہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

2006 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان‘ کی ری میک تھی جس میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، ایشا کپور، بومن ایران، پون ملہوترا، راجیش کھتر اور اوم پوری بھی شامل تھے۔

’ڈان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیشن سدھوانی نے مل کر ’ڈان 2‘ بنائی جسے باکس آفس پر کامیابی ملی۔

شاہ رخ خان بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے بعد اپنی اگلی فلم ’جوان‘ میں نظر آئیں گے جو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید