• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کا 190 ملین پاؤنڈ کا کیس:عمران خان کو طلبی کا نیب نوٹس موصول

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلبی کا نوٹس موصول کرا دیا۔

نیب کا نوٹس عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر نے وصول کیا۔

قومی احتساب بیورو کے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عمران خان کل نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوں۔

نیب کی ٹیم نوٹس وصول کرانے کے بعد زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں انہیں نیب کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔

نیب راول پنڈی نے بشری بی بی کو بھی کل طلب کر رکھا ہے۔

نیب کی جانب سے انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے شیخ رشید کو 24 مئی کو جبکہ شہزاد اکبر کو 22 مئی کو نیب راول پنڈی کے سامنے پیش ہو کر جواب ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیب نے شیخ رشید اور شہزاد اکبر کو بھی کیس سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید