قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کونوٹس دینے آج زمان پارک لاہور آئی تھی۔
اسی نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی نیب کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔
نیب کی ٹیم نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بشریٰ بی بی کے لیے جاری کیا گیا نوٹس دے دیا جس کے بعد نیب کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔
نیب راول پنڈی نے عمران خان اور بشری بی بی کو کل طلب کر رکھا ہے۔
نیب کی جانب سے انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے شیخ رشید کو 24 مئی کو جبکہ شہزاد اکبر کو 22 مئی کو نیب راول پنڈی کے سامنے پیش ہو کر جواب ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیب نے شیخ رشید اور شہزاد اکبر کو بھی کیس سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔