حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور کہا ہے کہ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ تھے آج عبرت کا نشان ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیا اور کہا کہ اللّٰہ سے توبہ کرو اُن مظالم کی جو تم بے گناہوں پر کرتے رہے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ہر اُس شخص سے معافی مانگو، جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور تکلیف پہنچائی۔
ن لیگی چیف آرگنائزر نے یہ بھی کہا کہ یہ گرہیں جو تمہیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں، تم نےخود ہی لگائی تھی۔