• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: با اثر افراد کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

سکھر(بیور ورپورٹ)دیہی علاقے تماچانی کے گاؤں سومرمہر کے رہائشی افراد نے با اثر افرادکی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیئے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے با اثر افراد ان کے ساتویں جماعت کے طالب علم احمد علی مہر کو بلا جواز پریشان کرتے ہیں اور منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،مذکورہ با اثر افرادکے خلاف تھانہ تماچانی میں رپورٹ درج کرانے گئے لیکن پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا، مظاہرین نے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور واقعے کی تحقیقات کر کے انصاف فراہم کیاجائے۔  
تازہ ترین