پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
نوشہرہ سے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے، اس سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی پر پابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرے گی۔