• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں 500روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12ڈالر فی اونس کی کمی سے 1988ڈالر سے کم ہو کر 1976ڈالر فی اونس پر آگئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 33ہزار 600روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 2لاکھ 274 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 50روپے فی تولہ کی کمی سے 2900روپے تولہ ہو گئی ہے۔