9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔
مذاکرات کے لیے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پر حکومتی ٹیم کے آج 2 بجے پہنچنے کا امکان ہے۔
حکومتی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور ڈویژن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم زمان پارک میں سرچ آپریشن پر پی ٹی آئی نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اتفاق ہونے پر 400 پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ تاحال بند ہے۔
زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی پولیس کی طرف سے بند ہیں جبکہ مال روڈ اور دھرم پورہ نہر پل پر پولیس کی نفری موجود ہے۔