چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانت پر سماعت سے لاہور ہائی کورٹ کے جج نے معذرت کر لی۔
عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی ضیاء کی عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر جسٹس علی ضیاء نے ذاتی وجوہات پر کیس سننے سے معذرت کر لی۔
انہوں نے درخواست مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
جسٹس علی ضیاء کی جانب سے درخواست کو کسی اور بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کی گی۔
درخواست میں جسٹس علی ضیاء نے اس کیس کی آج ہی سماعت کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔