قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
لاہور میں راجا پرویز اشرف نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ یہاں کے مناظر دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوا، 9 مئی واقعات کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، فوجی جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔