• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت سے ڈر نہیں، زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے قافلے پر خودکش حملے کے بعد کہا ہے کہ مجھے موت سے ڈر نہیں، موت اور زندگی اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔

ژوب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللّٰہ جس کو محفوظ رکھتا ہے اسے کوئی نہیں مار سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے جس میں ہر بچہ تعلیم حاصل کرے، میں وہ پاکستان چاہتا ہوں جس میں امن ہو، خوشی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں کرپشن، مہنگائی، بےروزگاری، بےامنی عام ہے، ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے ملک سیاسی، معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مفاد پرست ٹولے نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عوام صحیح نمائندوں کا انتخاب کریں تو ملک ترقی یافتہ اور خوشحال بن سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید