• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، مریم اورنگزیب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، تسلیم کرو کہ واقعات کے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں عمران کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں چُھپےدہشت گرد حوالے کریں۔

انہوں نے کہا کہ تسلیم کرو کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کے پیچھے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کے خلاف جنگ کے برابر ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان نے تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے ہدایات لینے کا اعتراف کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید