بھارتی فلمساز انوراگ کیشپ کی بیٹی عالیہ نے منگنی کرلی، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔
یہ تصاویر انڈونیشیا کے شہر بالی میں لی گئی ہیں، ان میں عالیہ کے منگیتر شین گریگوری بھی نظر آرہے ہیں۔
پہلی تصویر میں عالیہ اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں، انہوں نے کیپشن دیا کہ تو یہ ہو گیا، میرا بہترین دوست، میرا ساتھی، اب میرا منگیتر ہے۔
عالیہ نے کہا کہ تم میری محبت ہو، مجھے بےانتہا اور حقیقی محبت سے روشناس کروانے کیلئے میں تمہاری شکرگزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمہارے رشتے کیلئے ہاں کہنا زندگی کا سب سے آسان کام تھا اور میں تمہارے ساتھ پوری زندگی گزارنے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتی۔