پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر کیے گئے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
شاہد آفریدی نے یہ بھی لکھا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ سراج الحق صاحب محفوظ رہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ 19 مئی کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔