• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیہون پولیس انکوائری میں استانی نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی۔

نوجوان لڑکی نورین کا چچا جمن مہر ہی قاتل نکلا ہے، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو آج سیہون کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نورین فاطمہ مہر کو 6 روز قبل گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

نورین فاطمہ کے ورثا نے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا، نورین فاطمہ کے شوہر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید