• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ و فساد کی سیاست کو دفن کرنا قومی ذمے داری ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے فتنہ اور فساد کی سیاست کو دفن کرنا قومی ذمے داری قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کی جماعت کے قائدین بھی گرفتار ہوئے لیکن کبھی دفاعی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو چند ہزار کے جتھے نے جو کیا وہ 75 سال کی تاریخ میں خواہشات کے باوجود پاکستان کے دشمن نہ کرسکے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے وطن عزیز کے شہیدوں کی ماؤں کے دل توڑے ہیں، 9 مئی ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید