ملتان ( پ ر) نیو ملتان میں فلائی اوور کےبجائے روڈلیول پر میٹرو بس روٹ تعمیر کرنے پر نیو ملتان کے شہریوں نے احتجاج کیا ہے تفصیل کے مطابق نیوملتان ، شاہ رکن عالم کے شہریوں نے فلائی اوور کے بجائے میٹرو روٹ کو روڈ لیول پر تعمیر کرنے کیخلاف احتجاج کیا۔ ایکشن کمیٹی نیو ملتان نے کہا ہے کہ 17کلو میٹر میں سے 11کلو میٹر روٹ پلوں پر مشتمل ہے ۔ انتظامیہ نیو ملتان میں2کلو میٹر کا روٹ زمین پر بنا کر شہریوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔ نیو ملتان میں میٹرو روٹ کی کشادگی سے سڑک سکڑ کر تنگ گلیوں کی مانند ہو گئی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو ملتان میں میٹرو روٹ فلائی اوور پر تعمیر کیا جائے۔