• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، گنیز ورلڈ ریکارڈ
فوٹو، گنیز ورلڈ ریکارڈ

جاپان میں ملنے والی’بیا کویا‘ نامی آئسکریم دنیا کی سب سے مہنگی آئسکریم ہے، جس کی قیمت فی الحال 6,380 ڈالرز ہے۔

جاپانی برانڈ سیلاٹو اپنی ویب سائٹ پر اس مہنگی ترین آئسکریم کو’جیلاٹو (gelato)‘ کہتا ہے اور یہ نام اس آئسکریم کے اٹلی سے تعلق کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ پر گزشتہ ہفتے شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے مطابق البا جسے اٹلی میں سب سے بہترین سفید ٹرائفلز کا گھر مانا جاتا ہے صرف اس ایک جزو کی قیمت ہی فی کلوگرام 14,500 ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔

اس آئسکریم کو اوپر سے گولڈ لیف، دو قسم کے پنیر اور ساکیکاسو ڈال کر سجایا جاتا ہے۔

کمپنی کے ایک نمائندے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ہمیں بہت ساری آزمائشوں اور غلطیوں کے ساتھ ذائقہ درست کرنے کے بعد اسے تیار کرنے میں 1.5 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس کا مشن صرف مہنگی آئسکریم بنانا نہیں ہے بلکہ ایک ایسا ایڈونچر بنانا ہے جوکہ یورپی اجزاء اور روایتی جاپانی کھانوں کو آپس میں ملا دے۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، اس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے کمپنی اوساکا میں واقع ایک ریسٹورینٹ’ریوی‘ کے ہیڈ شیف تادایوشی یامادا کو لے کر آئی جوکہ اپنے فرانسیسی اور جاپانی فیوژن کھانوں کی تیاری کے لیے مشہور ہیں۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ آئسکریم جاپان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے اور اسے براہ راست صارفین کو بھیجا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید