نیب کے دفتر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے گاڑی تبدیل کرنا پڑ گئی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان وہاں پہنچے جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی گاڑی پیش کر دی۔
عمران خان نیب آفس سے بابر اعوان کی بلٹ پروف گاڑی پر روانہ ہوئے۔
اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گاڑی کا اے سی اچانک خراب ہو گیا تھا، جس پر دوسری گاڑی منگوای گئی تھی۔
عمران خان بشری بی بی کے ہمراہ دوسری گاڑی میں نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچے تھے۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی آفس کے باہر گاڑی میں موجود تھیں۔