کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ نو 9مئی کے بعد عمران خان پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے، پی ٹی آئی کے وہ رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں جو عمران خان کی ملک دشمن اور افواج پاکستان کو کم زور کرنے کی پالیسی کے خلاف ہیں، عمران خان کی جانب سے زبردستی پارٹی سے علیحدگی کرانے کا الزام سراسر اداروں کو بدنام کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔