بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) احمد مختار ایڈووکیٹ کی ناگہانی اور حادثاتی موت پر پیپلز پارٹی اور پیپلز لائرز فورم کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت حبیب اللہ شاکر منعقدہوا۔جس میں محمد سلیم بھٹی،سید اشفاق حسین بخاری ،بلال بھٹی ،اختر محمود ہاشمی ،محمد اصغر بھٹی ،محمد آصف بھارا ،ملک شبیر اختر ،ملک محمد اسحاق ،اورنگ ذیب عثمانی ،کامران بھٹی ،ملک فیاض ووڈ ،محمد اشفاق تیجہ نے شرکت کی،اس سے قبل انہوں نے مرحوم کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی جو کینٹ ہائی اسکول بہاولپور کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی،صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ ،ڈاکٹر سید وسیم،جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد فرخ،حسین امین لودھی ،طاہر محمود مفتی ،ظفر اقبال اعوان ، محمد یحییٰ خان ،میاں محمد محسن رشید ،ملک شفقت محمود ،چوہدری امتیاز سکھیرا سمیت سیاسی،سماجی افرادنے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔