یوم تکریم شہدا پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج یومِ تکریم شہدا منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وطن کے لیے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آج پورا پاکستان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتاہے، ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
9 مئی کے واقعات نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے، ان واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔