انگلینڈ کے کھلاڑی امریکی لیگ کےلیے اپنا سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے پر تیار ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر جیسن روئے میجر لیگ کےلیے اپنا سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کو تیار ہیں۔
لاس اینجلس نائٹ رائیڈر نے جیسن روئے کو دو سال کے معاہدے کی آفر کردی، جیسن روئے جلد امریکی لیگ کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔
معاہدے کے بعد جیسن روئے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے ریس ٹاپلی، ہیری بروک سمیت 6 کھلاڑیوں کو امریکی لیگ سے معاہدے کی آفر ہوئی۔
انگلینڈ کے باقی کھلاڑی بھی لیگ کرکٹ کےلیے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرنے کو تیار ہیں۔