• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہرہ سید نے شرمیلا ٹیگور کیلئے ’ابھی تو میں جوان ہوں‘ سناکر محفل لوٹ لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

’ابھی تو میں جوان ہوں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ لیجنڈری گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنی والدہ ملکہ بکھراج کا گایا ہوا یہ گیت سناکر محفل لوٹ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لیجنڈری گلوکارہ طاہرہ سید کے ہمراہ پڑوسی ملک اور بالی ووڈ انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور اداکار منوج باجپائی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹرعذرا رضا نے رضا محل نیویارک میں بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے اعزاز میں ایک نجی محفل کا انعقاد کیا تھا۔

اس محفل میں پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ طاہرہ سید کے علاوہ بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی، راہول چٹیلا اور دیگر بھی شریک تھے۔


سینئر بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں میزبان ڈاکٹر عذرا رضا نے پاکستانی گلوکارہ سے ان کی والدہ کا گایا ہوا گیت ’ابھی تو میں جوان ہوں‘ پیش کرنے کی فرمائش کی۔

گلوکارہ طاہرہ سید نے بتایا کہ مذکورہ گیت کی شاعری حفیظ جالندھری نے لکھی اور ان کی والدہ ملکہ بکھراج نے 1940 کی دہائی میں گایا اور اس وقت سے ان کی وجہ شہرت بنا اور جب انہوں نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہوں نے بھی اس گیت کو آپنی آواز میں پیش کیا۔

بعدازاں سینئر گلوکارہ نے اپنی آواز میں یہ گیت پیش کیا تو تقریب کے شرکاء داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ شرمیلا ٹیگور نے خصوصی طور پر طاہرہ سید کی گلوکاری کی تعریف کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید