• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک و قوم اور عسکریہ پاکستان کے مخالفین کی پارٹی میں گنجائش نہیں، چوہدری شجاعت کی یورپی کواڈنیٹر کو ہدایت

عسکریہ پاکستان یا ملک و قوم کے خلاف بات کرنے والے اور کسی بھی بدعنوانی یا کرپشن میں ملوث کسی بھی شخص کی پاکستان مسلم لیگ (ق) میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بات (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے یورپ کے کواڈنیٹر سید خرم رضا کاظمی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست، اقدار کے لئے بلکہ ملک، مسلح افواج اور اداروں کے احترام و توقیری کے تحفظ کے لئے ہے، لہٰذا اصولوں پر کبھی سودا بازی نہیں کر سکتے۔

ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سید خرم رضا کاظمی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کو آرگنائز کرتے وقت ان اصولوں کو ضرور مدنظر رکھیں۔

دوسری جانب سید خرم رضا کاظمی نے چوہدری شجاعت حسین کو یقین دلایا کہ یورپ میں پارٹی کو منظم اور فعال کرتے وقت ان بنیادی اصولوں کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید