• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آئی نے آنجہانی ملکہ ایلزبتھ کے قتل کے ناکام منصوبے سے پردہ ہٹا دیا

1983: ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کی دورہ امریکا کی ایک یادگار تصویر
1983: ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کی دورہ امریکا کی ایک یادگار تصویر

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے آنجہانی ملکہ ایلزبتھ دوم کے قتل کے ناکام منصوبے سے پردہ ہٹا دیا۔

ایف بی آئی نے آج دستاویزات جاری کی ہیں جس سے انکشاف ہوا کہ 1983 میں ملکہ ایلزبتھ دوم کے دورہ کیلیفورنیا کے دوران انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک شخص نے فون کال کرکے کہا کہ اس کی بیٹی شمالی آئرلینڈ میں ربڑ کی گولی لگنے سے مرگئی ہے۔

ایف بی آئی فائلز کے مطابق اس شخص نے کہا کہ وہ ملکہ کو نقصان پہنچائے گا۔

فون کرنے والے شخص نے کہا کہ وہ گولڈن گیٹ برج کے نیچے ڈیوائس نصب کرے گا، برج کے نیچے سے شاہی بحری جہاز گزرتے ہوئے ڈیوائس پھٹ جائے گی۔

کالر نے یہ بھی کہا کہ وہ یوسیمائٹ نیشنل پارک کے دورے پر ملکہ ایلزبتھ کو قتل کرے گا۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے 1983 کے فروری اور مارچ کے دوران امریکا میں ویسٹ کوسٹ کا دورہ کیا تھا اور ان کا دورہ بغیر کسی حادثے کے مکمل ہوگیا تھا۔

ایف بی آئی کی 1989 کی دستاویزات میں درج ہے کہ ’ایف بی آئی ملکہ برطانیہ کے خلاف کسی مخصوص خطرے سے لاعلم ہے لیکن برطانوی شاہی خاندان کو آئرش ریپبلکن آرمی سے اب تک خطرات ہیں‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید